جاپان : فائرنگ اور چاقو کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

جاپان کے شہر ناکانو میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے ایک شخص نے خاتون کو چاقو مار دیا ہے پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون اور اہلکاروں کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم خاتون اور دونوں پولیس اہلکار جانبر نہ ہو سکے۔حملہ آور موقعے سے فرار ہوکر ایک مکان میں چھپے ہونے کی اطلاعات پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت پر پابندی لگادی۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے، جبکہ علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments