مسجد نبوی : عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں مکمل

سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے دوران زیارت کے لیے آنے والے عازمین حج کے خیرمقدم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔‘

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مسجد نبوی میں زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔‘حج سیزن کے آغاز پر رابطے تیز کردیے گئے ہیں اور تمام ادارے پہلے سے تیار سکیموں اور پروگراموں پر عملدرآمد کے لیے مستعدی سے مصروف عمل ہیں۔
انتظامیہ نے صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ مسجد نبوی کے ہر ایک حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات ہیں۔صفائی اور سیناٹائزنگ کے لیے ماحول دوست اور اعلٰی کوالٹی کا مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔