جہانگیر ترین کے لاہور میں ڈیرے ، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا اور ایک ہفتے کے دوران ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا.پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments