پی ٹی آئی کو ایک کے بعد ایک جھٹکا،شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کے فوراً بعد فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔انہوں نے بتایا کہ زوم میٹنگ میں ترجمانوں کو کہا جاتا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ تیار کیا جائے، یکم مئی کی ریلی پریکٹس کے طور پر رکھی گئی کہ فوجی دفاتر کی طرف رخ کریں، 6 مئی کو عمران خان کے حکم پر کچہری چوک پر ریلی رکھی گئی، واثق قیوم، عمر تنویر کے علاوہ رہنماؤں کو رضا مند کیا کہ مریڑ پل کراس نہیں کرنا، واثق قیوم کو ڈائریکٹ میسج آیا کہ جی پی او چوک پہنچیں۔ان کا کہنا تھاکہ 14 مئی کو زوم میٹنگ میں بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی، 70 امریکی کانگریس ارکان کا لابی کرنے کا معلوم ہوا تو دھچکا لگا، فوج اور پاکستان سے محبت آج نہیں ہمیشہ سے تھی اور ہے۔فیاض چوہان نے اعلان کیا کہ سیاست نہیں صرف پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، صوبے شہر اور پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔